بگ تھری کا آمرانہ دورختم گیا

09:25 PM, 26 Apr, 2017

دبئی : بگ تھری کا آمرانہ دورختم  گیا ۔بھارت کی دھمکیاں چلیں ،نہ جوڑ توڑ کانسخہ کام آیا. پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں ۔آئی سی سی میں بگ تھری کے حوالے سے ووٹنگ ہوئی جس میں آٹھ ممالک نے مخالفت ،دو نےحمایت میں ووٹ دیا۔نئے فنانشل اسٹرکچرکی بھارت کےسوا تمام ممالک نےحمایت کی۔بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کی آمدنی سےپانچ سوسترملین ڈالرزمانگے ،آئی سی سی نےواضح کردیاکہ چارسوملین ڈالرزسےزیادہ نہیں ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے دبئی میں ہونے والے اجلاس کے دوران آئی سی سی بورڈ میں پیسوں کی تقسیم کا مقدمہ بھارت ہار گیا ہے.نئے نظام کی ووٹنگ میں صرف سری لنکا نے بھارتی بورڈ کا ساتھ دیا۔بگ تھری کے خاتمے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی سے ملنے والا حصہ آدھا ہوجائے گا۔بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے 2014 میں آئی سی سی میں ’’بگ تھری ماڈل‘‘ نافذ کردیا تھا جس کے تحت تینوں ملکوں کو کرکٹ کا مالی اور انتظامی کنٹرول مل گیا تھا۔ اس ماڈل کے مطابق آئندہ 8 برس تک آئی سی سی کی ہونے والی آمدنی کا 27.4 فیصد بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ میں تقسیم ہونا تھا جب کہ سب سے زیادہ حصہ 20.3 فیصد بھارت، 4.4 فیصد انگلینڈ اور 2.7 فیصد آسٹریلیا کو ملنا تھا لیکن اب بھارتی کرکٹ بورڈ آئی سی سی کی آمدنی سے 570 ملین ڈالر مانگ رہا تھا جب کہ آئی سی سی نے 400 ملین ڈالر کی پیش کش کی تھی۔

مزیدخبریں