مینڈک کے لعاب سے برڈ فلو وائرس کا علاج

08:43 PM, 26 Apr, 2017

نیو یارک: امریکی ماہرین نے مینڈک کے لعاب سے برڈ فلو وائرس کا اعلاج دریافت کر لیا۔

امریکہ کی ایموری یونیورسٹی اٹلانٹا سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی بھارتی ریاست کیرالا کے جنگلات میں ٹینس کی گیند جتنا ایک رنگین مینڈک پایا جاتا ہے جس کے لعاب میں ایک نیا مرکب دریافت ہوا ہے جسے ٴٴیورومینٴٴ کا نام دیا گیا ہے۔

انسانی خلیات پر کیے گئے تجربات کے دوران یورومین نے قدیم اور جدید اقسام کے درجنوں فلو وائرسوں کو بڑی کامیابی سے ناکارہ بنایا ہے۔ ماہرین کو امید ہے کہ یورومین استعمال کرتے ہوئے مستقبل میں ایسی دوا بنائی جاسکے گی جو زکام کی متعدد اقسام کے خلاف مؤثر رہے گی۔

اس غیرمعمولی کامیابی کے باوجود ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ابھی یہ دریافت اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے اور اسے انفلوئنزا کی دوا کے طور پر دستیاب ہونے میں کئی سال کا عرصہ درکار ہوگا۔

مزیدخبریں