لاہور: ٹیکنالوجی کے اس دور میں سمارٹ فون کی بڑھتی مقبولیت نے ایک شخص کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے ، مگر سمارٹ فونز استعمال کرنے والے اکثر افراد اس میں چارجنگ ختم ہونے کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔ زیادہ چارج کرنے پر کچھ عرصے بعد بیٹریاں بھی کمزور ہوجاتی ہیں اور بہت تیزی سے ان کی چارجنگ ختم ہونے لگتی ہے اور بیٹری کا کام نہ کرنا فون کا مقصد ہی ختم کردیتا ہے۔لیکن اگر آپ بیٹری کی لمبی زندگی والے اسمارٹ فونز چاہتے ہیں تو ان سمارٹ فونز کو استعمال کریں۔
سام سنگ گلیکسی S8+:
گلیکسی ایس ایٹ پلس 6.2 انچ اسکرین کا بہت بڑا اور خوبصورت فون ہے، جس میں نت نئے فیچرز سام سنگ کی جانب سے پہلی بار متعارف کرائے گئے ہیں اور ان میں لمبی بیٹری لائف بھی ہے۔ مختلف ماہرین کی جانب سے کیے گئے ٹیسٹوں سے معلوم ہوا کہ اس کی بیٹری لگاتار استعمال پر 18 گھنٹے تک آسانی سے چل جاتی ہے، یعنی معتدل استعمال پر یہ دو دن تک بھی کھینچ سکتی ہے۔
موٹرولا موٹو زی پلے:
موٹرولا کا یہ فون درمیانے درجے کی سستی ترین ڈیوائسز میں سے ایک ہے جس کی ایک بڑی خوبی اس کی بیٹری کی اچھی اوسط ہے۔ اس فون کی بیٹری ایک بار چارج کرنے پر لگاتار استعمال کرنے پر 23 گھنٹے سے زائد عرصے تک چل سکتی ہے، یعنی معتدل استعمال پر دو سے ڈھائی دن تک یہ بیٹری زندہ رہ سکتی ہے۔
سام سنگ گلیکسی S7
یہ فون دیکھنے میں گلیکسی ایس سیون جیسا ہے مگر قیمت کے لحاظ سے اس کے مقابلے میں کافی ستا ہے، اینڈرائیڈ مارش میلو آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ یہ ایس سیون کی طرح واٹر ریزیزٹنٹ تو نہیں تاہم اس کی بیٹری کافی اچھی ہے جو کہ لگاتار استعمال پر 22 گھنٹے کا اوسط دیتی ہے۔
ہواوے MATE9
یہ بڑی اسکرین والا اسمارٹ فون انتہائی طاقتور کیرن 960 اوکٹا کور پراسیسر کے ساتھ ہے جس کا کیمرہ بھی کافی ہے، مگر اس کی بیٹری 4000 ایم اے ایچ ہے جو کہ لگاتار استعمال پر ساڑھے اٹھارہ گھنٹے تک کارآمد ہے جبکہ معتدل استعمال پر ڈیڑھ سے دو دن تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔