ایران میں خواتین کی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ، حکومت کا اعتراف

07:54 PM, 26 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

تہران: ایران میں صدر حسن روحانی کی خصوصی مندوب برائے حقوق نسواں کی طرف سے اعتراف کیا گیا ہے کہ ملک میں جرائم پیشہ عناصر دھڑلے کے ساتھ خواتین کی اسمگلنگ کا مکروہ کاروباری جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایرانی حکومت میں شامل خواتین سے متعلق امور کی ڈائریکٹر اشرف گرامی زادگان نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ ملک میں خواتین کی غیرقانونی اسمگلنگ اور خریدو فروخت کا دھندہ اب بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تہران حکومت ملک میں خواتین کی تجارت اور ان کی اسمگلنگ کے مکروہ دہندے کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کررہی ہے۔

انٹرویو میں اشرف گرامی زادگان نے کہا کہ ملک میں خواتین کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے متعدد تجاویز سامنے آئی ہیں۔مسز زاد گان کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سامنے آنے والی تجاویز کو کابینہ سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔

مزیدخبریں