ممبئی : اذان سے متعلق نازیبا ٹوئٹ کے بعد تنازع کی زد میں آنے والے بھارتی گلوکار سونو نگم نے عوام سے تنازع ختم کرنے کی اپیل کر دی۔
سونو نگم نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری پیغام کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملہ کو مزید طول نہ دیں اور اس کو آگے مزید نہ بھڑہائیں۔ سونو نگم نے ٹویٹ کرکے کہا کہ” دوستو!، میری حمایت یا مخالفت میں، اتفاق یا اختلاف میں، معاملہ کو مزید طول دینے کی ضرورت نہیں ہے، مستقبل کی طرف دیکھیں اور آگے بڑھیں۔ دعائیں۔“
واضح رہے کہ سونو نگم نے 17 اپریل کی صبح ساڑھے پانچ بجے کئی ٹویٹ کئے تھے ، جس میں انہوں نے اذان سے متعلق نازیبا جملے کہے تھے جس کے بعد بھارت سمیت دنیا بھر میں گلوکار کو سخت ترین تنقید کا سامنا رہا ۔
Guys, in favour of me and in opposition, let's agree to agree and disagree. No need to fuel this anymore. Look ahead and move on. Prayers
— Sonu Nigam (@sonunigam) April 25, 2017