کیلیفورنیا : امریکی ماہرین نے لیچی کو جگر کے امراض اور ہاتھ پاؤں کی جلن کے علاج کے لیے انتہائی مفید قرار دیا ہے۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے شعبہ طب کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق لیچی ایک لذیذ اور صحت بخش پھل ہے جو پیاس بجھانے کے ساتھ ساتھ جگر کے امراض اور ہاتھ پاؤں کی جلن سمیت یرقان کےعلاج کےلیےبھی انتہائی مفید ہے۔
لیچی میں کیلشیئم، میگنیشیئم، پوٹاشیئم، وٹامن اے، بی، سی، تھائمین، زنک اور دیگر صحت بخش اجزاءشامل ہوتے ہیں جو دل کی کمزوری، امراض جگر اور یرقان سمیت مختلف امراض میں انتہائی مفید ہے۔