اسلام آباد: اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والہ نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ نے واضح کیا پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں تک قونصلر رسائی کا معاہدہ ہے جاسوسوں تک نہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی جانب سے بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے حوالے سے کوئی مثبت جواب نہ ملا اور نہ ہی کلبھوشن نیٹ ورک کے بھارت میں موجود لوگوں تک رسائی دی گئی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں