ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی برقرار، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کے اعلان کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود بھارت نے اپنی ٹیم کا اعلان نہیں کیا۔
بین الا قوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرنے کی ڈیڈلائن 25 اپریل رات 12 بجے تک تھی تاہم بھارت نے ٹیم کا اعلان نہیں کیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا آمدنی میں معقول حصہ لینے کے لیے آئی سی سی سے جھگڑا بھی چل رہا ہے اور بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کا بائیکاٹ کرنے کا امکان بھی رد نہیں کیا ہے۔
بھارت کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی کو بھارتی کرکٹ ٹیم کی وجہ سے سب سے زیادہ آمدنی ہوتی ہے کیوں کہ بھارت کی آبادی بہت زیادہ ہے اور زیادہ تر اسپانسرز بھی بھارت ہی کی وجہ سے پیسہ لگاتے ہیں۔اب بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان نہ کرنے کو بعض حلقے آئی سی سی پر دباؤ بڑھانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں تاکہ وہ بھارت کے ساتھ سمجھوتہ کرلے۔آئی سی سی کے چیئرمین ششناک منوہر خود بھی بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا پر مشتمل بگ تھری ماڈل کے سخت خلاف ہیں۔
واصح ر ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد انگلینڈ میں یکم جون سے 18 جون تک منعقد ہوگی جس میں 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔جبکہ بھارت نے 2013 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی اور اس کی عدم شرکت سے ٹورنامنٹ کو شدید دھچکہ لگ سکتا ہے۔
ڈیڈلائن ختم، بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی برقرار
ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی برقرار، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کے اعلان کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود بھارت نے اپنی ٹیم کا اعلان نہیں کیا۔
06:17 PM, 26 Apr, 2017