کراچی:کہتے ہیں نا کہ کسی مرد سے اسکی تنخوا اور خاتون سے اسکی عمر کے بارے میں نہیں پوچھنا چاہئے کیونکہ بیشتر اوقات اس کا جواب جھوٹ کی صور ت میں ہی ملتا ہے .
ماہنور بلوچ:
14جولائی 1970ءکو پیدا ہونے والی اداکارہ ماہنور بلوچ کی عمر 47برس ہے مگر اپنی خوبصورتی اور تندرستی کی وجہ سے وہ آج بھی دیکھنے والوں کو دھوکے میں مبتلا کر دیتی ہیں ۔ ماہنور بلوچ نہ صرف ماں ہیں بلکہ دادی بھی بن چکی ہیں مگر سکرین پر آج بھی انہیں دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ اتنی بڑی عمر کی نہیں بلکہ نوجوان ہیں.
نیلم منیر :
اداکارہ نیلم منیر 25سال کی ہو چکی ہیں ، انکی پیدائش 20مارچ 1992ءکی ہے تاہم انکے بارے میں بہت کم لوگوں کا خیال ہے کہ وہ اپنی عمر بتانے میں غلط بیانی سے کام لیتی ہیں.
عروہ حسین:
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی اداکارہ عروہ حسین2 جولائی 1991ءکو پیدا ہوئیں ۔ اس لحاظ سے انکی عمر کم و بیش 26سال بنتی ہے ۔
عائشہ خان :
ٹی وی ڈراموں میں کارکردگی سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ عائشہ خان کی حقیقی عمر 35برس ہے ۔ انہیں فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی ہنر مند اداکارہ سمجھا جاتا ہے ، وہ 27ستمبر کے روز سنہ 1982ءکو پیدا ہوئیں ۔
سوہائی علی آبرو :
اداکارہ اور ڈانسر سوہائی علی 33سال کی ہو چکی ہیں جن کی پیدائش 13مئی 1984ءکو ہوئی تھی ۔ان نے متعدد ڈراموں میں لیڈ رول نبھائے ہیں ۔
ماہرہ خان :
اداکارہ ماہرہ خان 21دسمبر 1982ءکو پیدا ہونے والے اس ورسٹائل اداکارہ کی عمر 35برس ہے ، وہ پاکستانی ڈراموں کے علاوہ بھارتی فلم ”رئیس “میں بھی شاہ رخ خان کیساتھ ہیروئن کا کردار نبھا چکی ہیں ۔
میرا :
میرا کے نام سے سب واقف ہیں جنہوں نے متعد د فلموں ، ڈراموں اورایڈز میں اداکاری کے جوہر دکھا رکھے ہیں ،مختلف مواقع پر اپنی عمرکے حوالے سے میڈیا اور مداحوں کو تذبذب میں مبتلا کرنے والی اس پاکستانی اداکارہ کی حقیقی عمر 41برس ہے ۔
سائرہ شہروز:
اداکارہ سائرہ شہروز 29برس کی عمر کو پہنچ چکی ہیں جن کا ایک بچہ بھی ہے ۔ وہ 20اپریل 1988ءکو پیداہوئیں ۔