ایک ہی دن میں دو قیدیوں کو زہر کے ٹیکے لگا دیے

05:25 PM, 26 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

آرکنساس: امریکی ریاست آرکنساس میں ایک ہی دن میں دو قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔

انصاف کے ریاستی محکمے نے بتایا کہ ان پر جنسی زیادتی اور قتل کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔ ان دونوں کو نوّے کی دہائی میں یہ سزا سنائی گئی تھی۔ ریاستی حکام نے اپریل کے آخر تک مزید آٹھ قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس کی ایک وجہ زہر کے ٹیکوں کی میعاد ہے، جو جلد ختم ہونے والی ہے۔

مزیدخبریں