برطانیہ زیادہ بڑا ملک نہیں، ایٹمی جنگ چھڑنے کے بعد وہ خود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا: روس

برطانیہ زیادہ بڑا ملک نہیں، ایٹمی جنگ چھڑنے کے بعد وہ خود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا: روس

ماسکو: روس کے قومی سلامتی و دفاعی کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے برطانیہ کی جانب سے پیشگی ایٹمی حملے کی دھمکی پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے.

روس کے قومی سلامتی و دفاعی کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر فرانٹس کلینٹسویچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیشگی ایٹمی حملے کے سلسلے میں برطانوی وزیر دفاع کے دھمکی آمیز بیانات، بہترین حالت میں بھی ایک تکلیف دہ نفسیاتی جنگ شمار ہوتے ہیں، کلینٹسویچ نے سوال کیا کہ برطانیہ کس ملک کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے لئے تیار ہے؟

روسی قومی سلامتی و دفاعی کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ اگر برطانیہ، کسی ایٹمی طاقت کے خلاف ایٹمی اسلحہ استعمال کرنے کے لئے تیار ہے تو اس بات کے پیش نظر کہ برطانیہ، زیادہ بڑا ملک نہیں ہے، ایٹمی جنگ چھڑنے کے بعد وہ خود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

مصنف کے بارے میں