سیئول:سام سنگ گلیکسی ایس 8 مارکیٹ میں موجود فی الحال سب سے مقبول اینڈرائیڈ فون سمجھا جارہاہے لیکن جنوبی کوریا سے ایک خبر آئی ہے کہ گلیکسی ایس 8 کی سکرین میں کچھ خامی ہے۔
اس کے او ایل ای ڈی پینل میں لال رنگ زیادہ جھلک رہا ہے۔ کچھ صارفین کی طرف سے سرخ رنگ کی سکرین اور دببیدار وائی فائی کنکشن کو دیکھنے کی شکایت کے بعد سام سنگ نے اپنے نئے گلیکسی S8 فون کے لئے دو سافٹ ویئر اپ ڈیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔