نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری دے دی

04:45 PM, 26 Apr, 2017

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیز اتھارٹی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں رد و بدل کی درخواستوں کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 4 روپے 35 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فروری کے لئے 2 روپے 15 پیسے جب کہ مارچ کے لئے 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہو گا۔ کمی کا ریلیف صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں دیا جائے گا جب کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 32 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں