بھارت: تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 2 ہلاک

04:32 PM, 26 Apr, 2017

نئی دہلی: بھارت کے صوبے مہاراشٹرا میں ایک تربیتی طیارہ دریا میں گر کر تباہ ہو گیا جسکے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداراے کے مطابق ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا یہ تربیتی طیارہ وینگانگا دریا میں گرکر تباہ ہوا جس میں طیارے کا پائلٹ رائجان گونتا اور سٹوڈنٹ پائلٹ ہمانی سوار تھے جو دونوں اس حادثہ میں ہلاک ہو گئے۔

یاد رہے اس سے پہلے بھی بھارت میں اس طرح کے واقعات رونما ہو چکے ہیں جس میں متعدد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں