اسلام آباد:بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی آموں نے بھارتی آموں کو پیچھے چھوڑ دیا ،یعنی پاکستان نے آم برآمد کرنے بھارت کو بین الاقومی مارکیٹ میں پیچھے چھوڑ دیا۔یہ ایک نہایت اہم کارنامہ ہے جو پاکستان نے ایسے ہمسائے کے مقابلے میں حاصل کیا ہے جو پاکستان کے مقابلے میں دس فیصد آم زیادہ پیدا کرتا ہے۔
محکمہ خوراک و زراعت کے مطابق پاکستان سالانہ 1.72 ملین ٹن آم پیدا کرتا ہے جب کہ بھارت سالانہ18.43ملین ٹن آم پیدا کرتا ہے۔ بھارت42998 ٹن مینگو برآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان سالانہ 65,000ٹن برآمد کرتا ہے۔ سال 2015میں پاکستان نے اپنی برآمدات اضافہ کیا اور 127,000ٹن آم برآمد کئے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں بھارتی آم کی برآمد میں 36,000ٹن کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یاد رہے ٹھیک ایک سال پہلے وزارت خوراک کے وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے اپنے بیان میں کہا تھا ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان کو آم برآمد کرنے میں دنیا میں پہلے نمبر پر لے آئیں۔ مشرق وسطی بھارتی آموں کی بڑی مارکیٹ ہے جبکہ یورپ کو آم برآمد کرنے میں پاکستانی آم بہترین قرار دیا جاتا ہے۔
پاکستانی آموں نے بین الاقومی مارکیٹ میں بھارتی آموں کو شکست فاش دے دی
03:48 PM, 26 Apr, 2017