آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، مصباح ٹاپ ٹوئنٹی بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل

03:40 PM, 26 Apr, 2017

دبئی: آئی سی سی پریس ریلیز میں ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کی گئی۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق 6 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹوئنٹی بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ بیٹنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے۔ نوجوان بیٹسمین بابر اعظم کیریئر بیسٹ 14 سیڑھاں پار کر کے ٹاپ 100 میں شامل ہو گئے۔

یونس خان کی 8 ویں پوزیشن ہے جبکہ سرفراز احمد ایک سیڑھی چڑھ کر 24 ویں نمبر پر آ گئے۔ سابق ون ڈے کپتان اظہر علی 3 درجے تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر چلے گئے۔

بولنگ کی درجہ بندی میں بھارت کے رویندرا جدیجا بدستور سرفہرست ہیں جبکہ یاسر شاہ ایک درجے ترقی کر کے 15 ویں نمبر پر ہیں۔ فاسٹ بولر محمد عامر بھی کیرئیر بیسٹ ترقی کے بعد 13 سیڑھیاں پار کر کے 42 ویں پوزیشن پر ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں