جالندھر: عورت نے ہم جنس سے شادی رچا لی

03:31 PM, 26 Apr, 2017

جالندھر: بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست پنجاب کے ضلع جالندھر میں منجیت کور سندھو نے 27 سالہ ہم جنس سے شادی کر لی۔ جوڑے کی شادی کی تقریب مذہبی رسومات کے تحت ایک مندر میں کی گئی۔ تقریب میں دونوں کی جانب سے رشتے داروں نے شرکت کی اور ان دونوں کو شادی کی رسومات کے بعد شہر کے ایک ہوٹل میں استقبالیہ دیا گیا اور اس میں رشتہ داروں، ہمسایوں اور دوستوں نے شرکت کی۔

شادی کی تقریب کی ویڈیو اور تصاویر چند ہی منٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ ان دونوں کی ویڈیو اور تصاویر پر لوگوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

اس سے پہلے میڈیا میں خبریں گردش کرتی رہیں کہ منجیت کور سندھو پنجاب پولیس میں اے ایس آئی کے طور پر فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ واضح رہے بھارتی سپریم کورٹ کے ایک حکمنامے کے تحت ہم جنس سے شادی کرنا مجرمانہ فعل ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں