انقرہ: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک فورسز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ فتح اللہ کے دہشتگرد گروپ سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار مشتبہ افراد کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جن میں سے فورسز نے کریک ڈاون کرتے ہوے آٹھ سو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں سے گرفتار کئے جانے والوں کو دارلحکومت انقرہ لے جایا جائے گا جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ یاد رہے اس سے پہلے ملک بھر میں کریک ڈاؤن کر کے فتح اللہ گولن کے سیکڑوں حمایوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں