کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق درخواست پر آئین کے آرٹیکل19 کے تحت دی جانے والی آزادی اظہار رائے کی تشریح کے لیے دلائل طلب کئے ہیں، اس دوران جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے کہ سوشم میڈیا کے متعلق بہت ساری شکایات موصول ہو رہی ہیں، اور میرا بس چلے تو میں اس وقت شوشل میڈیا بند کر دوں مگر آئین کے آرٹیکل19 تحت ہر فرد کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے۔
عدالت نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کا وسیع دائر کار ہے پابندی لگا دینا کوئی مسلہ نہیں ہے مگر آئین شہریوں آزادی رائے کا حق دیا ہے اگر سوشل میڈیا بند کیا گیا تو کیا شہروں کے حقوق بند نہیں ہونگے،عدالت نے درخواست کو ہدایت جاری کیں کہ وہ اس کیس کے متعلق تیاری کریں اور قانونی حوالے کے ساتھ دلائل دیں گئے۔
میرا بس چلے تو سوشل میڈیا ہی بند کر دوں، جسٹس منیب اختر
03:03 PM, 26 Apr, 2017