لاہور: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا نیوز لیکس میں بڑے ملزموں کو کچھ نہیں ہو گا اور سرکاری ملازم کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا۔ نیوز لیکس کے ذریعے دشمنوں کو مدد پہنچائی گئی جو رپورٹ آنے والی ہے سب کو پہلے معلوم ہے۔ ڈان لیکس کے معاملے پر ریاست کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا اور اس معاملے پر چوہدری نثار پہلے کہہ چکے ہیں کہ کمیشن متفق نہیں ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ چودھری نثار کے اسلام آباد میں سکیورٹی کے دعوے بے نقاب ہو گئے۔ سکیورٹی پر 7 ارب روپے خرچ کرنے کے باوجود سفارتکار تک محفوظ نہیں ہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ حکمران کسان دشمن ہیں اور کل بھی کسانوں پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ خورشیدشاہ نے مزید کہا کہ عمران خان سمجھدار سیاستدان ہیں۔ اپوزیشن کو ”گو نواز گو“ تحریک میں تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں