کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان کی اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کر دی گئی

02:24 PM, 26 Apr, 2017

کراچی: کالعدم تنظیم کے ہتھیارڈالنے والے ترجمان احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کردی گئی‘ ان کا کہنا تھا کہ بم دھماکوں سمیت جتنے بھی جرائم کیے ذاتی مقاصد کے لیے کئے ‘اسلام ہمیں اس کا درس نہیں دیتا‘ نوجوانوں کو اسلام کے نام پر گمراہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر نے احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی تنظیم کا لیڈر بننا چاہتا تھا یہاں تک کے قرعہ اندازی بھی کی گئی تھی۔

کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ جماعت الاحرار کا ترجمان بھی رہا ہوں۔ حکیم اللہ کی موت کے بعد تنظیم میں اقتدار کی کشمکش شروع ہوگئیُ یہاں تک کہ شوریٰ کو قرعہ انداز کرنا پڑی جس کے نتیجے میں ملا فضل اللہ امیر بنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے شخص کو امیر منتخب کیا گیا جس نے اپنے استاد کی بیٹی سے زبردستی شادی کی۔

احسان اللہ احسان نے اپنے ویڈیو پیغام میں فرار ہونے والے دہشت گرد کمانڈروں سے اپیل کی کہ اب بس کرواور امن کا راستہ اختیار کرو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب پاک فوج کے آپریشن کے بعد کمک ملنا ختم ہوگئی تو جہادیوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں سےرابطہ کرنا شروع کردیا‘ نوجوانوں سے اپیل کروں گا کہ ایسے لوگ صرف آپ کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کریں گے ان سے دور رہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی ایس پی آر نے احسان اللہ احسان کے سرنڈر کرنے کا انکشاف کیا تھا۔ 

مزیدخبریں