2020میں ’ابر‘ فلائنگ کار لانچ کرے گا

01:28 PM, 26 Apr, 2017

دبئی:ابر ٹرانپورٹ سروس دنیا بھر میں مقبول ہو چکی ہے اور ہر خاص و عام اس سے مستفید ہو رہا ہے لیکن ایسے علاقے جہاں ٹریفک بہت زیادہ ہے وہاں کے عوام کے لیے اب ابر نے ایک نئی سہولت متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ابر نے 2020میں ابر فلائنگ کار متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے ابر نے یہ کار دبئی ایکسپو2020میں متعارف کروانے کا کہا ہے ۔یہ اعلان ابر کے چیف پروڈکٹ آفیسر جیف ہولڈن نے منگل کو ہونے والے ایک اجلاس میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ابر ارورا فلائٹ سروس نامی ایک کمپنی سے معاہدہ کر چکی ہے اور وی ٹی او ایل ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے یہ ابر فلائنگ کارز بنائی جائیں گی۔

اس پراجیکٹ کے مطابق فلائنگ کار کے چارجز بھی 1.3$پر میل کے حساب سے ہوں گے۔شروع میں یہ صرف دو شہروں میں ہی متعارف کروائی جائے گی جبکہ آنے والے وقت میں دنیا کے دیگر حصوں میں بھی متعارف کروائی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں