الیکشن کمیشن نے میئر راولپنڈی کو نااہل قرار دے دیا

01:12 PM, 26 Apr, 2017

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے میئر راولپنڈی کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے سردار نسیم کو نااہل قرار دے دیا۔ طاہرہ تنویر اور لبنی اقبال نے میئر راولپنڈی کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔

مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے میئر پر راولپنڈی میں مخصوص نشستوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران ٹھپے لگانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں