ذاتی معلومات میڈیا کو دینے پر سلمان خان نے منیجر سمیت تین لوگوں کو فارغ کردیا

12:58 PM, 26 Apr, 2017

ممبئی: سلو بھائی اپنے غصے کی وجہ سے بالی ووڈ میں کافی مشہور ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہمدرد انسان کے طور پر بھی لیکن جہاں بات ہو اصول کی وہاں سلمان خان کسی کی نہیں سنتے اور اپنے غصے کا اظہار کسی بھی صورت میں کر کے رہتے ہیں۔ایسا ہی کیا ہے سلمان نے اپنی ذاتی ٹیم کے ساتھ ۔دبنگ سلمان خان نے ذاتی معلومات میڈیا کو فراہم کرنے پراپنی مینیجر سمیت 3 باڈی گارڈز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کواس وقت بہت غصہ آیا جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ ان کے کچھ باڈی گارڈز ان کی ذاتی معلومات میڈیا کو فراہم کررہے ہیں۔

سلمان خان نے تفتیش کے بعد اپنے 3 باڈی گارڈزسمیت اپنی منیجرریشما شیٹھی کوبھی فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 14 سال اداکارکی مینجر رہنے والی ریشما شیٹھی سلمان خان اوران کے گھر والوں میں ایک عرصے سے غلط فہمیاں پیدا کررہی تھیں۔ ریشما شیٹھی طویل عرصے سے سلمان خان کے تمام کاروباری معاملات کو دیکھتی تھیں۔

دبنگ خان کو معلوم ہوا ہے کہ ان کے باڈی گارڈز اداکاراوران کے خاندان سے متعلق انتہائی اہم معلومات میڈیا کو فراہم کررہے ہیں تو انہوں نے فوری طورپرانہیں فارغ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ وہ ان باڈی گارڈزاورمینیجرسے کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں رکھنا چاہتے ہیں

مزیدخبریں