اسلام آباد: ایف آئی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پانامہ کیس کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ کمیٹی کی سربراہی کریں گئے، اب میڈیا ذرائع کے مطابق بدھ کے روز ایف آئی اے کے دوADG نے بیماری کی بنیاد پر رخصت لے لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن ر احمد لطیف اور ڈاکٹر شفیق بیماری کی بنیاد رخصت لے چکے ہیں اب ایف آئی اے کے پاس صرف واجد ضیاءہی ایڈیشنل ڈائریکٹر رہ گئے ہیں ۔
یاد رہے سپریم کورٹ نے جمعرات کو اپنے فیصلے میں پانامہ کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا جو وزیر اعظم کے بچوں کی آف شور کمپنیوں اور لندن فلیٹ کی تحقیقات کرے گی۔
یاد رہے پانامہ کیس کی تحقیقات کے لیے 6رکنی ٹیم تحقیقات کے گی جو ملٹری انٹیلی جنس ۔نیب ،ایف آئی اے اور مختلف تحقیقاتی ایجنسیوں پر مشتمل ہو گی۔
جے آئی ٹی کی تشکیل ، ایف آئی اے کے دو ایڈیشنل ڈائریکڑ جنرلز رخصت پر چلے گئے
12:53 PM, 26 Apr, 2017