لاہور: پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے دس ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بننے والے یونس خان کے لیے ”سپیشل تحفہ“ دینے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید آفرید ی کا کہنا تھا کہ انہیں یونس خان پر فخر ہے اوروہ ان کی ٹیم کا اہم ترین جزو ہیں اور 10 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنا ایک تاریخی لمحہ ہے جس کے لیے یونس خان ایک بڑے اعزاز کے مستحق ہیں اور وہ یونس خان کو ایک ایسا تحفہ دینے کی پلاننگ کر رہے ہیں جس کے وہ مستحق ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ یونس خان کو آرمی پبلک سکول پشاور بھی لے کر جائیں گے۔ واضح رہے کہ یونس خان اس سے قبل بھی آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ کر چکے ہیں جہاں انہوں نے بچوں میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے دی گئی چیزیں تقسیم کی تھیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں