دکان کے بورڈ پر 'گو نواز گو' لکھنا شہری کو مہنگا پڑ گیا، مقدمہ درج

12:36 PM, 26 Apr, 2017

میانوالی: پنجاب پولیس شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بن گئی۔ وردی بدل گئی لیکن رویہ نہ بدلا۔ میانوالی کے علاقے مہر شاہ والی میں دکان کے بورڈ پر 'گو نواز گو' لکھنا شہری کو مہنگا پڑ گیا۔ پولیس نے دکاندار عباس شاہ کو گرفتار کر کے تھانہ قمر مشانی میں مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ وال چاکنگ کے جرم میں درج کیا گیا جبکہ دکاندار کے بھائی خادم شاہ کا کہنا ہے پولیس ہمیں ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرا نہیں سکتی۔

مزید پڑھیں'گو نواز گو' اب ہمارا قومی ترانہ بن چکا ہے: عمران خان

واضح رہے اس سے پہلے لاہور میں بھی اسپورٹس فیسٹول میں خواجہ سعد رفیق کی موجودگی میں بچوں نے گو نواز گو نعرے لگائے تو پولیس حرکت میں آئی اور 4 بچوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ وزیراعظم نواز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بچوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں