بیجنگ: بیڑے کو سمندر میں اتارنے کی تقریب بحیرہ بوہائی کی بندرگاہ ڈالیان میں منعقد کی گئی جس میں وائس چیئرمین سنٹرل ملٹری کمیشن چین بحریہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔
طیارہ بردار بحری بیڑے (001A) کی تعمیر 2013 میں شروع ہوئی تھی اور یہ چین کا دوسرا بحری بیڑا ہے۔ 2012 میں روس کا تیار کردہ بحری بیڑا چین کی بحریہ کا حصہ بنا تھا۔
بحری بیڑہ 50 ہزار ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس میں ایک وقت میں 36 جہاز کھڑے ہو سکتے ہیں۔چین کی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایئر کرافٹ کیریئر مکمل طور پر تیار ہے اور اس کے پروپلڑن، پاور اور دیگر اہم سسٹمز نصب کر دیے گئے ہیں۔ سرکاری ٹی وی پر بحری بیڑے کی رونمائی کو براہ راست نشر کیا گیا جبکہ ایئر کرافٹ کیریئر کو سرخ رنگ کے ربنز اور چینی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چین نے اپنی بحریہ کے قیام کی 68 ویں سالگرہ بھی منائی ہے جبکہ نئے بحری بیڑے کی رونمائی ایک ایسے موقع پر کی گئی ہے جبکہ شمالی کوریا کی وجہ سے خطے میں کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ امریکی بحری بیڑہ بھی علاقے میں موجود ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں