ملک بھر میں شر پسندوں کیخلاف کارروائیاں جاری، کئی مشتبہ افراد گرفتار

11:35 AM, 26 Apr, 2017

 لاہور: کراچی کے علاقے سائٹ بی ہارون آباد اور ماڑی میں داخلی و خارجی راستے سیل کر کے سرچ آپریشن کیا گیا۔ سو سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ اس دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 57 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ادھر راولپنڈی میں سی ٹی ڈی نے کالعدم تنطیم سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد اختر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کر لئے گئے۔

بلوچستان کے علاقے کچلاک کے قریب سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد دہشتگرد فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں