وزیر اعظم نے طارق فاطمی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی

11:16 AM, 26 Apr, 2017

اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف نے مشیر برائے قومی سلامتی طارق فاطمی کو انکے عہدے سے برطرف کر دیا،تفصیلات کے مطابق ڈان لیکس کے معاملے پر قائم کردہ کمیشن نے اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر تھی جس میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر تحسین راو ، سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید اور مشیر برائے قومی سلامتی طارق فاطمی کو ڈان لیکس کے معاملے پر ذمہ دار ٹھہرایہ گیا تھااب وزیر اعظم نے مشیر قومی سلامتی طارق فاطمی کو انکے عہدے سے برطرف کر نے کی منظوری بھی دے دی۔
یاد رہے پرویز رشید پہلے ہی ڈان لیکس کے معاملے پر استفعی دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں