نئی دہلی:بھارتی ہیکرز کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کی ویب سائٹ پر حملے کے بعد پاکستان کے ہیکرز نے کمال مہارت سے بھارت کی ایک نہیں دو نہیں بلکہ دس سرکاری ویب سائٹس کو ہیک کر لیا ۔
بھارت میں 10 سرکاری ویب سائیٹس بشمول دہلی یونیورسٹی، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی، آئی آئی ٹی دہلی اور آئی آئی ٹی بنارس ہندو یونیورسٹی کو ہیک کیاگیا اور ان پر پاکستان زندہ باد کے نعرے تحریر کئے گئے۔
کشمیر میں روزانہ لڑکیوں کی عصمت ریزی کا الزام عائد کیا گیا۔ علیگڑھ یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا کہ اس معاملے کی اطلاع محکمہ آئی ٹی کو دی جاچکی ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔
2 آئی آئی ٹیز سے ردعمل حاصل نہیں کیا جاسکا۔دہلی یونیورسٹی کے رجسٹرار ترون داس کے بموجب ویب سائیٹ احاطہ میں ہی تھی چنانچہ خارجی ہیکنگ ناممکن ہے۔