ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھارتی خلاباز کلپنا چاولہ کی سوانح عمری پر مبنی فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا خلاباز کلپنا چاولہ کی سوانح عمری پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی،کلپنا چاولہ پہلی بھارتی خلا باز ہیں جنہوں نے خلا میں قدم رکھا ہے،فلم نئی پروڈکشن کمپنی گیٹ وے کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے ۔
پریانکا ہالی ووڈ سے انڈیا پہنچی ہیں جہاں انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ایک شاندار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ان کے قریبی دوستوں اور فلمی شخصیات نے شرکت کی۔ پریانکا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی جاو¿ں اپنے دیس کی یاد ہمیشہ مجھے اپنی طرف کھینچتی ہے۔