راولپنڈی:پاک فوج کے آرمی ہائوس راولپنڈی کو پہلا نمبر لگا کر خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں 87 اضلاع میں مردم و خانہ شماری کا عمل 25مئی تک مکمل کیا جائے گا ۔
مردم و خانہ شماری کی ٹیم میں پاک فوج کے اہلکار ‘سول انتظامیہ کے اہلکار شامل ہونگے.
واضح رہے مردم شماری کا آغا ز مارچ کے مہینے میں ہو ا تھا جسے چند مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔