چین میں مسلمان بچوں کے ”اسلامی نام“ پر پابندی عائد

بیجنگ : چینی حکومت نے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں مسلمان بچوں کے درجنوں ناموں پر پابندی عائد کردی۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی ایک دستاویز بعنوان اقلیتوں کے لیے ناموں کے قواعد کے حوالے سے بتایا کہ چین نے اسلام، قرآن، مکہ، جہاد، امام، صدام، حج اور مدینہ جیسے نام رکھنے پر پابندی لگا دی ہے۔

ممنوعہ ناموں کی فہرست سے اگر کسی بچے کا نام رکھا جاتا ہے تو اسے ریاست کی طرف سے ملنے والی سہولیات سے دور رکھا جائے گا۔ چین نے یہ قدم اس علاقے میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لئے اٹھایا ہے۔اس علاقے میں تقریبا ایک کروڑ مسلمان رہتے ہیں۔