معیشت کے حوالے سے خوشخبری ،پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری 

09:06 PM, 25 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن:پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری  دے دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے  7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی ہے۔ 

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو 30 ستمبر تک 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط ملنے کا امکان ہے، قرض پروگرام منظوری کے بعد دوسری قسط بھی اسی مالی سال آئے گی۔ آئی ایم ایف کا قرض 5 فیصد شرح سود سے کم پر ملے گا۔

آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹلینا جورجیویا کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کا ایجنڈا سر فہرست تھا۔

مزیدخبریں