شکیب الحسن  کی مشکلات میں اضافہ ، ہیرا پھیری کا الزام، 50 لاکھ ٹکا جرمانہ عائد 

07:46 PM, 25 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

ڈھاکہ :قتل کے مقدمے میں نامزد سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن پر بنگلادیش سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرنے پر 50 لاکھ ٹکا جرمانہ عائد کر دیا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منگل کو شکیب الحسن سمیت 4 افراد اور 3 کمپنیوں کو مجموعی طور پر 1.63 کروڑ ٹکا جرمانہ کیا گیا۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ شکیب نے حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرکے سکیورٹیز ایکٹ کی خلاف ورزی کی جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔

یاد رہے کہ شکیب الحسن شیخ حسینہ واجد کی حکومت میں پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے ہیں جبکہ عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا تھا۔

مزیدخبریں