مخصوص نشستوں کا کیس،رجسٹرار سپریم کورٹ نے رپورٹ چیف جسٹس کو بھجوادی 

07:05 PM, 25 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:مخصوص نشستوں کے کیس میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے رپورٹ چیف جسٹس کو بھجوادی  ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 14 ستمبر کے ڈپٹی رجسٹرار کے نوٹ پر وضاحت مانگی تھی۔ان سوالات کے جوابات رجسٹرار نے چیف جسٹس کو ارسال کردیے ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے رجسٹرار سے نو سوالات کے جوابات طلب کیے تھے جس میں پہلا سوال تھا کہ الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی متفرق درخواستیں کب داخل کی گئیں؟۔اس سلسلے میں دوسرا سوال کیا گیا تھا کہ ججز کمیٹی کے سامنے درخواستیں کیوں پیش کی گئیں؟ تیسرا سوال تھا کہ درخواستیں سماعت کے لیے کب مقرر ہوئی اور اس بارے میں کازلسٹ کیوں جاری نہ ہوئی؟۔

چوتھا سوال تھا کہ کیا فریقین اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا گیا؟ جبکہ پانچواں سوال تھا کہ کس کورٹ روم یا چیمبر میں کن جج صاحبان نے سماعت کی؟۔چھٹا سوال تھا کہ آرڈر سنانے کے لیے کاز لسٹ کیوں جاری نہ ہوئی؟ جبکہ ساتواں سوال تھا کہ حکم نامہ جاری کرنے کے لیے وقت مقرر کیوں نہ کیا گیا؟۔

آٹھواں سوال تھا کہ اوریجنل فائل اور اصل حکم نامہ جمع کرائے بغیر ویب سائٹ پر کیسے اپ لوڈ ہوا؟ جبکہ نواں سوال تھا کہ وضاحتی حکم نامہ سپریم کورٹ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم کس نے دیا؟۔

مزیدخبریں