اسلام آباد :مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکاہے۔ الیکشن کمیشن کے سات اجلاس ہوچکے ہیں اور وہ بے نتیجہ رہے ہیں۔ تاہم اب معاملات پر غور کے لیے ایک اور اجلاس طلب کیاگیا ہے جو کل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کےدو ارکان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی رائے دی اور قانونی ٹیم کی تجاویز سے اتفاق نہیں کیا۔
ارکان نے رائے دی کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد عملدرآمد نہ کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ فیصلے پرفوری عملدرآمد کرکے نظرثانی کی اپیل کا انتظار کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کل پھر معاملے پر مشاورت کرے گا۔