اسلام آباد:احتساب عدالت 14اکتوبر کومحفوظ شدہ فیصلہ سنائے گی،دوران سماعت وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کیس کسی اور عدالت کو بھیجا گیا تو یہ میرٹ کو ڈسکس کرنے کے مترادف ہوگا،اس عدالت کے پاس کیس چلانےکا اسٹے آڈر دینے کا بھی اختیار ہی نہیں،آصف زرداری کے وکیل کے طور پر کہہ رہا ہوں میرے خلاف آپ آرڈر نہیں کرسکتیں۔
پراسیکیوٹر نیب نےکہا عدالت صدر زرداری کو پہلے ہی استثنیٰ دے چکی ہے،یہ کیس یہیں رکا رہے گا جب تک آصف زرداری صدر ہیں،جس پرفاروق نائیک نےکہا اگرعدالت یہ ریفرنس پاس رکھتی ہے تو قانون کی خلاف ورزی ہوگی،یہ عدالت نیب کے کالےکرتوت انہی کے حوالے کرے،پراسیکیوٹر نےکہا نواز شریف کی حد تک ریفرنس واپس اور آصف زرداری کی حد تک روکے رکھے۔