نواز شریف کی واپسی کیلئے مشاورت مکمل کرلی،  ن لیگ کا بیانیہ بڑا واضح ہے، پاکستان کو پھر سے 24ویں معیشت بنانا ہے: اسحاق ڈار

نواز شریف کی واپسی کیلئے مشاورت مکمل کرلی،  ن لیگ کا بیانیہ بڑا واضح ہے، پاکستان کو پھر سے 24ویں معیشت بنانا ہے: اسحاق ڈار

 لندن:سابق وفاقی وزیر خزانہ اور ن لیگی سینیٹر اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے مشاورت مکمل کرلی  گئی ہے ۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ  نواز شریف کی واپسی کیلئے مشاورت مکمل کرلی  گئی ہے ۔


ان کاکہنا تھا کہ   بدھ کو واپس پاکستان جا رہا ہوں، ن لیگ کا بیانیہ بڑا واضح ہے، پاکستان کو پھر سے 24ویں معیشت بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف، عوام نے موقع دیا تو نواز شریف کی قیادت میں پاکستان پھر سے ترقی کرے گا۔


اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت سنبھالنے سے پہلے پاکستان کا ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ سو فیصد تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اور کچھ اندرونی قوتیں پاکستان کو سری لنکا بنانا چاہتی تھیں، ہماری جنگ پاکستان کو بچانا تھا۔

مصنف کے بارے میں