نواز شریف کی واپسی کی تاریخ 21 اکتوبرحتمی ہے، جنرل باجوہ کے احتساب کے متعلق فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی: ملک احمد خان

10:41 PM, 25 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :ن لیگی رہنما ملک احمد خان کاکہنا ہے کہ  نواز شریف کی واپسی کی تاریخ 21 اکتوبرحتمی ہے۔ن لیگی رہنما ملک احمد خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ  نواز شریف کی واپسی کی تاریخ 21 اکتوبرحتمی ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جنرل باجوہ کے احتساب کے متعلق فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

ان کاکہنا تھا کہ اس وقت عوام کی تکلیف کا مداوا سب سے زیادہ ضروری ہے۔نواز شریف پر ایسا کوئی کیس نہیں ہے،سیاسی انتقام کے مقدموں کا انجام یہی ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت اتحادیوں کے نکلنے سے گری تواس میں کہاں کی لڑائی۔توسیع کا معاملہ پارلیمنٹ کے سامنے تھا اگر ایک پارٹی مخالفت میں ووٹ ڈالتی تو کیا تاثر جاتا

۔

مزیدخبریں