لوگوں کے دلوں میں ابہام ہے کہ الیکشن ہونگے یا نہیں، ہمیں تاریخ چاہئے ہفتہ نہیں :شرمیلا فاروقی

  لوگوں کے دلوں میں ابہام ہے کہ الیکشن ہونگے یا نہیں، ہمیں تاریخ چاہئے ہفتہ نہیں :شرمیلا فاروقی

لاہور:رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی کاکہنا ہےکہ  حالات و واقعات کے مطابق ہمیں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں۔ شرمیلا فاروقی نے  نیو نیوز  کے پروگرام "بولو" میں سلمان حیدر کے ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ  لوگوں کے دلوں میں ابہام ہے کہ الیکشن ہونگے یا نہیں ہوں گے۔ 

ان کاکہنا تھا کہ کسی کے کہنے یا نہ کہنے سے الیکشن کی تاریخ نہیں آئیگی۔چاہتے ہیں الیکشن 90 روز کے اندر ہوں۔

 الیکشن کمیشن کی طرف سے جو جنوری کا مہینہ کا جنوری کے آخری ہفتے کاکہاگیا ہے۔ ہمیں الیکشن کی تاریخ چاہئے ہفتہ نہیں چاہئے۔

ہمارا موقف پہلے بھی یہی تھا اور آج بھی یہی ہے اور اس وقت تک رہے گا جب تک شیڈول نہیں ملتا۔  لوگوں کے دلوں میں ابہام ہے کہ الیکشن ہونگے یا نہیں ہوں گے۔

اگر یہ ابہام رہے گا تو کوئی کام نہیں ہوگا، سرمایہ کاری نہیں ہوگی، کاروبار نہیں چلے گا۔ کاروبار نہیں چلے گا تو معیشت کاپہیہ نہیں چلے گا۔ 

مصنف کے بارے میں