مسلم لیگ ن کی سیاست سے مطمئن نہیں ، راستے  کا تعین کریں پھر الیکشن میں جائیں: شاہد خاقان عباسی

09:20 PM, 25 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ  ن لیگ کی سیاست سے مطمئن  نہیں  ہوں۔

شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ کی سیاست سے مطمئن  نہیں  ہوں۔ ان کاکہنا تھا کہ   راستے  کا تعین کریں پھر الیکشن میں جائیں، ورنہ انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دے گا۔


انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  پارٹی کا عہدیدار نہیں ہوں کسی کی مشاورت میں شامل نہیں ہوں۔ آج کی سیاست گالم گلوچ کی ہے۔ 2013 سے2018 تک خرابیوں کی طویل داستا ن ہے۔ 


ان کاکہنا تھا کہ  کوئی   شبہ نہیں کہ2018  کا الیکشن چوری ہوا اب  ہمیں سبق سیکھنا ہے اور آگے کی طرف دیکھنا ہے۔ لوگ آج اسے مسئلہ نہیں سمجھتے حالانکہ خرابی کی جڑ یہی ہے۔

 نواز شریف وزیراعظم بنے تو میں خود کو وزیر نہیں دیکھتا۔ان کاکہنا تھا کہ  خرابیاں درست نہیں کریں گے تو مسئلہ آگے نہیں چلے گا۔

مزیدخبریں