اسلام آباد :سینئر پی پی پی رہنما خورشید شاہ کاکہنا ہےکہ جنوری کے آخری ہفتے کا کہاگیا بہتر ہوتا کہ الیکشن کی تاریخ دے دیتے۔
سینئر پی پی پی رہنما خورشید شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ جنوری کے آخری ہفتے کا کہاگیا بہتر ہوتا کہ الیکشن کی تاریخ دے دیتے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ یہ زیادتی ہے کہ نگران حکومت آتے ہی سندھ میں ترقیاتی کام روک دے۔ان کاکہنا تھا کہ2014 میں ہم نے میثاق جمہوریت کا پاس رکھا۔ہمارا نعرہ وہی ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے معیشت کوبہتر کرنا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق میں نگران حکومت دراصل ن لیگ کی ہے، موجودہ کابینہ میں کچھ لوگ ن لیگ کے بیٹھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کام دھڑا دھڑ چل رہا ہے، سندھ میں منظور شدہ سکیموں پر کام نہیں ہو رہا۔ سندھ میں بیوروکریسی میں تبادلے ہوئے ہیں لیکن پنجاب میں نہیں ہوئے۔