اڈیالہ جیل منتقلی معمہ بن گئی، عمران خان کیخلاف سائفرکیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوگی 

اڈیالہ جیل منتقلی معمہ بن گئی، عمران خان کیخلاف سائفرکیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوگی 

اسلام آباد : وفاقی وزارت قانون نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سائفر گمشدگی کیس میں کل (منگل) ہونے والی سماعت اٹک جیل میں کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

سائفر کیس کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین منگل کے روز سماعت اٹک جیل میں سماعت کریں گے۔ وزارت قانون کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس کیس کی سماعت اٹک جیل ہی میں کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

یاد رہے کہ پیر کی صبح اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اٹک جیل سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد یہ اطلاعات زیر گردش تھیں کہ سابق وزیر اعظم کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم اٹک جیل کی انتظامیہ نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بدستور اٹک جیل ہی میں مقید ہیں۔

جیل حکام کا مزید کہنا تھا کہ انھیں اس ضمن میں ابھی تک کوئی تحری حکمنامہ موصول نہیں ہوا ہے۔عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے ان کی اڈیالہ جیل منتقلی کا بیان دیا تھا تاہم بعد میں وہ واپس لے لیا۔ 

مصنف کے بارے میں