واشنگٹن: امریکہ جلد اسرائیلیوں کے لیے ویزہ فری ملک بن جائے گا۔ اسرائیلیوں کو امریکہ جانے کے لیےویزے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزے کے امریکہ میں داخلے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے۔
امریکہ اسرائیل کو ایک ایسے خصوصی کلب میں شامل کرنے کی تیاری کر رہا ہے جس میں وہ ممالک شامل ہیں جنہیں ویزے کے بغیر امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔اسرائیل کو آئندہ ہفتے تک امریکہ کے ’’ویزا ویور پروگرام‘‘ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے اور یہ وزیر خارجہ انٹونی کے حکم پر عمل لایا جائے گا جن سے اسرائیلی وزیر خارجہ نے درخواست کی تھی۔
امریکہ کے ویزہ ویور پروگرام میں 40 کے قریب زیادہ تر یورپی اور ایشیائی ملکوں کے شہریوں کو بغیر ویزے 3 ماہ کے لیے امریکہ آنے کی اجازت ہے ۔
یہ توقع ظاہر کی جاری ہے کہ امریکی وزیر خارجہ آئندہ روز اسرائیل کو ویزا ویور پروگرام کا حصہ بنانے کی سفارش صدر جوبائیڈن کو پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے اسرائیل کا اہم اتحادی ہونے کی حیثیت سے گزشتہ چند برسوں میں کئی عرب ممالک کے سفارتی تعلقات اسرائیل کے ساتھ بحال کروائے ہیں اور اب سعودیہ سے معاہدے کے لیے بھی ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔