عمران خان کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی معمہ بن گئی،وکلا نے بیانات ڈلیٹ کردیے

06:39 PM, 25 Sep, 2023

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے اور انہیں تمام سہولیات بھی فراہم کردی گئی ہیں ان کے وکیل نے یہ بیان واپس لے لیا۔ 

  وکیل نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں سابق وزیر اعظم کی حیثیت سے تمام سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔ بعدازاں انہوں نے اپنا بیان واپس لے لیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج حکم دیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے ۔ 

مزیدخبریں