انٹربینک میں ڈالر 16 روپے سستا 

انٹربینک میں ڈالر 16 روپے سستا 

کراچی : انٹر بینک میں  ڈالر  کی قدر میں کمی  کا سلسلہ جاری  ہے۔   آج  ڈالر 90پیسے سستا  ہوگیا ۔ 14روزکے دوران انٹربینک میں ڈالر 16روپے سے زائد سستا ہوچکا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 290 روپے 86پیسے پربند ہوا۔  جمعہ کےروز انٹربینک میں ڈالر 291 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کم ہوکر 293 روپے کا ہوگیا۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام 27 پوائنٹس کی کمی سے ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 46 ہزار 393 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مصنف کے بارے میں