جسٹس مظاہر علی اکبر کے خلاف ریفرنس، جسٹس سردار طارق نے قانونی رائے دیدی

04:27 PM, 25 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایات پر رائے تیار کر لی  اور سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف 10 شکایات دائر ہوئی تھیں جس پر سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس سردار طارق کو ریفرنس بھجوایا تھا اور رائے مانگی تھی۔ 

سردار طارق مسعود نے اپنی رائے تیار کرلی ہے اور سپریم جوڈیشل کمیشن کے ارکان کو بھجوا دی ہے۔ 

مزیدخبریں