فیصل آباد میں پادری پر حملے کا ڈرامہ بے نقاب ، ملزم نے بیرون ملک کا ویزا لینے کیلئے خود حملہ کروایا

02:05 PM, 25 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

فیصل آباد : فیصل آباد میں پادری  پر حملے کا ڈرامہ بے نقاب  ہوگیا۔پادری  المیعزر سدھونے بیرون ملک  کا ویزا حاصل کرنے کیلئے خود پر حملہ کرایا ۔

پولیس تفتیش کے مطابق پادری  المیعزرسدھوعرف وکی نے تین ستمبر کو ریسکیو پر حملہ کی کال کی ۔صدر پولیس نے خانوآنہ میں گولی سے زخمی پادری کو ہسپتال منتقل کرکے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا۔دوران تفتیش معاملہ مشکوک نظر آنے پر ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کو ذمہ داری سونپی گئی۔

ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے تحقیقات کے بعد پادری پر حملہ خودساختہ قراردیدیا۔پادری نے بیرون ملک کا ویزا لینے کیلئے خود کو گولی مرواکر ڈرامہ رچایا۔پولیس نے پادری المیعزرسدھوکو گرفتار کرکے عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔ 

مزیدخبریں